سری نگر //جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے چھتر گل علاقے میں معمر شہری کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’بدھ کے روز گاندربل کے چھتر گل علاقے میں مقامی لوگوں نے نالے کے نزدیک ایک لاش دیکھی اور اس ضمن میں پولیس کو مطلع کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت 72 سالہ عبداﷲ کھٹاریہ ولد سعید کھٹاریہ ساکن چھتر گل کے بطور کی۔
سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش وارثین کے حوالے کی گئی۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔