گاندربل کی اندرونی سڑکیں خستہ،آبادی نالاں

 گاندربل //گاندربل ضلع میںکئی اندرونی رابطہ سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ سندھ بل سے شیخ پورہ سے ہوتے ہوئے گوگجہ گنڈ تک ڈھائی کلومیٹر رابطہ سڑک خستہ حال ہونے سے بارش کے دوران تالاب کی شکل اختیار کرتی ہے اور دھوپ میں گرد و غبارکی وجہ سے چلنا پھرنا محال ہوجاتا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سندھ بل سے گوگجہ گنڈ تک ڈھائی کلومیٹر سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے جس پر سفر کرناوبال جان بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برسوں قبل سڑک کی مرمت شروع کی گئی ہے لیکن تب سے کبھی مرمت نہیںکی گئی۔اس سلسلے میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سید سجاد احمد نے کہا کہ اس سڑک کو نئے منصوبہ میں اولین ترجیح دی جائے گی۔