گاندربل کا طالب علم لاپتہ

 گاندربل/ /گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج گاندربل میں زیر تعلیم طالب علم 16 مئی 2018 سے لاپتہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں لواحقین میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 18سالہ رؤف احمد بٹ ولد عبدالرحمان ساکنہ سہ پورہ گاندربل 16 مئی کو گھر سے پالی ٹیکنیک کیلئے نکلا  تب سے لاپتہ ہوا ہے۔مذکورہ طالب علم کے رشتہ داروں نے ہر ممکن جگہوں پر اسکی تلاش کی تاہم ناکامی کے بعدپولیس اسٹیشن کھیر بوانی میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی.پولیس نے گمشدگی کی تصدیق کی ہے ۔