گاندربل//گاندربل ٹی 20 چمپیئز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک دلچسپ مقابلے میں ٹینڈرل چلنجرز نے سکائی رینجرز کو 45 رنوں سے شکست دے دی۔سکائی رینجرز اور ٹینڈرل چلنجرز کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں ٹینڈرل چلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 108 رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جواب میں سکائی رینجرز کی بلے بازی لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔طاعوس کھانڈے نے زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکائی رینجرز کی کمر توڈ کر رکھ دی۔ انہوں نے 4 اوورں میں 9 رن دیکر 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سکائی رینجرز کی پوری ٹیم 65 کے مختصر سکور پر سمٹ گئی۔اس طرح ٹینڈرل چلنجرز نے 45 رنوں سے جیت درج کرلی.طاعوس کھانڈے کو مردِ میدان قرار دیا گیا۔
گاندربل ٹی20چمپئنز لیگ: ٹینڈرل چلنجرز نے سکائی رینجرز کو 45 رنوں سے شکست دی
