گاندربل میں11985 کنال اراضی کا غیر قانونی اندراج

گاندربل//محکمہ مال نے ریکارڈ میں 11985اور4مرلہ اراضی کا غیر قانونی اندراج کا لعدم قرار دیا ہے۔ضلع انتظامیہ نے سرکاری اور کاہچرائی اراضی پر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے ایک وسیع مہم شروع کی ہے۔یہ کارروائی ضلع کے سات بلاکوں میں انجام دی گئی۔انتظامیہ نے ضلع کے سات بلاکوں میں ریکارڈ کی جانچ کے دوران سرکاری اراضی اورکاہچرائی زمین کے غیر قانونی اندراج کو فوری طور کالعدم قراردینے کا فیصلہ کیا۔ترقیاتی کمشنر گاندربل کی ہدایت یہ محکمہ مال کے ریکارڈ کے جامع آڈٹ کے بعد انتظامیہ نے سرکاری اورکاہچرائی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور انہیں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی ہدایت دی۔