گاندربل میں کوڑا کرکٹ جلانے کا غیر مناسب طریقہ

 گاندربل//بیہامہ گاندربل میں روزانہ شام کومیونسپل کمیٹی کی جانب سے جمع کئے جارہے کوڑا کرکٹ کو آگ لگا نے کے خلاف لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرز عمل سے ماحول میں بدبو پھیل جاتی ہے۔میونسپل کمیٹی کے ملازمین دن بھر بیہامہ بازار اور اندرونی گلیوں میں کوڑا کرکٹ جمع کرکے بیہامہ میں کنگن بس سٹاپ سے 300 میٹر کی دوری پر سرینگر کنگن شاہراہ پر سڑک کے کنارے پر جمع کرکے آگ لگاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق اکثرو بیشتر کورا کرکٹ میں پالی تھین لفافے،پلاسٹک کی چیزیں موجود ہوتی ہیں جنہیں میونسپلٹی کے اہلکار جاتے ہیںاورفوری طور علاقے میںبدبو پھیل جاتی ہے ۔محمد اسماعیل نامی ایک مقامی شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا”دن بھر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع کردیئے جاتے ہیں جس پر درجنوں کتے منڈلاتے رہتے ہیں اور لوگ وہاں سے چلنے پھرنے میں خوف محسوس کرتے ہیں جبکہ شام کو گندگی کے ڈھیر کو آگ لگادی جاتی ہے جس سے چاروں طرف بدبو پھیل جاتی ہے“۔ اس بارے میں میونسپل کمیٹی گاندربل کے ایگزیکٹیو آفیسر غلام محمد لون نے کہا کہ آیندہ گندگی کوفوری طور ہٹایا جائے گا۔