گاندربل میں کئی افسران کے پاس اضافی چارج سے کام کاج متاثر

گاندربل//ضلع گاندربل کے مختلف محکموں کے سربراہوں کے پاس اضافی چارج ہونے سے عوام گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔ضلع میں کئی افسروں کے پاس دیگر محکمہ جات کا اضافی چارج بھی ہے،جس سے دفتری کام کاج بری طرح متاثر ہورہا ہے۔مقامی لوگوںنے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کی جانب فوری توجہ دی جائے ۔