گاندربل میں چوری کا معاملہ حل | تین نقب زن گرفتار،مال مسروقہ برآمد

گاندربل//گاندربل پولیس نے چوری کا ایک معاملہ حل کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔گاندربل پولیس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 24 اپریل 2021 کو بیہامہ میں موبائل فون کی دوکان سے دوران شب چوری کی ایک واردات میں درجنوں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کو اڑالیا گیا۔24 اپریل کو تھانہ گاندربل نے ساحل منظور بابا کی جانب سے اس ے متعلق شکایت درج کی جس کے تحت کیس زیر نمبر 55/2021 U / S 457،380 IPC درج کی گئی۔تینوں نقب زنوں نے بی ہامہ گاندربل میں چوری کی واردات انجام دیکر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک اشیاء بٹہ مالو سرینگر کے پرانے بس اڈے کے قریب موجود دوکان میںفروخت کرنے کی کوشش کی جہاں بٹہ مالو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں نقب زنوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔  دوران پوچھ تاچھ اس بات کا انکشاف ہوا کہ تینوں نقب زن گاندربل کے علاقہ سالورہ کے رہنے والے ہیں۔بٹہ مالو پولیس نے ہاشم اقبال صوفی ،راحیل حسن شیخ، صہیب شفیع میر ساکنان سالورہ گاندربل نامی تینوں ملزموں کو مال مسروقہ سمیت گاندربل پولیس کے سپرد کیا۔