گاندربل میں چوتھے روز بھی ہڑتال

گاندربل//گاندربل میں چوتھے روز بھی بیشتر علاقوں میں مکمل طور پر ہڑتال رہی۔سنیچروارکو شوپیان میںفورسز کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوئے راحیل رشید نامی نوجوان کی یاد میں بیشتر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی۔بیہامہ،دودرہامہ،سرڑ،نونر،وائل اوردرسوما میں دوکانیں بند رہیں تاہم ٹریفک کی نقل و حرکت جاری رہی۔نونر میں خواتین کی کثیر تعداد میں سرینگر لیہ شاہراہ پر راہیل رشید کی یاد میں جلوس نکال کر اسلام اور آزادی کی حق میںنعرے بازی کی اور ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود کردی۔نونر میں نوجوانوں نے فورسز پر پتھراؤ شروع کردیا اور پولیس نے ٹیر گیس شلنگ کرکے منتشر کردیا۔