گاندربل میں نقب زن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

گاندربل// گاندربل کے تکیہ پاندچھ میں مقامی لوگوں نے ایک نقب زن کو در دبوچا تاہم اُس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو تیکہ پاندچھ میں عبدالکریم آہنگر ولد عبدالرحمان کے رہائشی مکان کے ساتھ منسلک ایک دوکان کو نقب زن شٹر توڑ کر دوکان میںسازوسامان اڑانے کی کوشش کررہے تھے کہ دوکاندار کا بیٹا جاگ گیا اور دیگر افراد خانہ کو جگا کر نقب زنوں کو پکڑنے کوشش کی جس دوران ایک نقب زن کو در دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر نقب زن کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔