گاندربل میں مارکیٹ چیکنگ: متعدد کمپنیوں پر 97ہزار روپے جرمانہ عائد

گاندربل/منی سیکریٹریٹ گاندربل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر احمد وانی ،جو کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی ہیں ،نے فوڈ سیفٹی ایکٹ 2006 کے تحت بیرون ریاست مختلف کمپنیوں پر 97ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ عوام الناس کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کی پاداش میں کمپنی کی تیار شدہ چیزیں کشمیر میں ممنوع قرار دینے کی وارننگ جاری کردی۔گاندربل میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران کئی دوکانوں سے کھانے پینے کی اشیاء کی جانچ پڑتال کے دوران یہ پایا گیا کہ ان اشیاء پر تیار کرنے اور زائد المعیاد تاریخ درج نہیں تھی۔ اس موقعہ پر ضبط کی گئی اشیاء کو جانچ کیلئے لیباریٹری بھیج دی گئی ۔جانچ پڑتال کے بعد متعدداشیاء ضروریہ غیر معیاری پائی گئی۔ اس سلسلہ میں کمپنی مالکان کو حاضر کرنے کے بعد ان پر97  ہزار روپے جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ ان کی اشیاء ممنوع قرار دینے کی وارننگ دی گئی۔