گاندربل میں لیگل سروسز اتھارٹی کے اہتمام سے پروگرام

گاندربل//ضلع لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کے زیر اہتمام ’ڈرگ ڈی ایڈکشن / ڈرگ فری کشمیر‘تقریب کا انعقاد کیا گیا۔محمد یوسف وانی اور  تبسم سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی زیر نگرانی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔انہوںنے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات کا استعمال معاشرے کے لئے خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے اور 8 سال سے کم عمر کے بچے اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔انہوں نے نالسا (منشیات کی زیادتی اور متاثرین کے لئے قانونی خدمات) 2015 اسکیم کو اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے بارے میں آگاہی دی گئی کہ اس سکیم کے تحت فراہم کی جانے والی قانونی امدادکے بارے میں تفصیل فراہم کی۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ معاشرے کو مختلف برائیوں سے بچانے کے لئے بچوں کے ساتھ والدین مضبوط تعلقات استوار کرنے کی کوشش کریں۔تقریب کے دوران ایڈوکیٹ جی آر راتھر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی لت سے سماج اور معاشرے کو قابو پانے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔