گاندربل میں صارفین آتشِ زیر پا

 گاندربل//گاندربل سے ملحقہ علاقہ سالورہ،دودھرہامہ،گنگر ہامہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مقامی آبادی میں غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے.حالیہ برفباری کے بعد بجلی کی ابتر صورتحال سے دوچار گاندربل کے کئی علاقوں جن میں سالورہ،دودھرہامہ،وانی پورہ، بملورہ،ریشی پورہ،گنگر ہامہ سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی ہونے سے صارفین میں غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے.وانی پورہ اور سالورہ کے کئی شہریوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے گھنٹوں بجلی غائب کردی جاتی ہے.اپنے ہی ترتیب دئے گئے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے چند منٹوں بجلی فراہم کی جاتی ہے اور گھنٹوں غائب کردی جاتی ہے اگر صورتحال میں بہتری نہیں لائی گئی تو مجبوراً  سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔