گاندربل میں شادی کی تقریب میں افراتفری

 گاندربل//بونہ ہامہ گاندربل میں شادی کی ایک تقریب میںاُس وقت افراتفری پھیل گئی جب ایک نوجوان پرچاقو سے پے در پے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بونہ ہامہ میں جاوید احمد ملک نامی ایک شخص کی بھانجی کی شادی ہورہی تھی کہ اس کے 24 سالہ فرزندعبید احمد ملک کو محمد یونس کائوسہ ولد غلام نبی ساکن رنگل اور مزملہ دختر غلام محمد ساکنہ فتح پور نے سڑک پر بلایا ۔پولیس کے مطابق جونہی عبید باہر نکلا تو محمد یونس کائوسہ نے اچانک چھری نکال کر اس پر پے در پے حملے کردئے جس سے مذکورہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے محمد یونس کائوسہ اور مزملہ اختر کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔