سرینگر //گاندر بل میں جاری تین روزہ فٹ بال مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔ یہ مقابلے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ’آیئے کھیلتے ہیں‘کے تحت منعقد ہوئے تھے ۔ان مقابلوں میں ضلع کے تمام زونوں کی فتح یاب ٹیموں نے حصہ لیا ۔اس سلسلے کی اختتامی تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندر بل این اے بابا نے کی اور یہ پروگرام سپورٹس سٹیڈیم گندورہ میںہوا۔ تقریب میں گورنمنٹ کالج برائے فیزیکل ایجوکیشن کے پرنسپل ڈاکٹر ہرتیج سنگھ ، کالج کا دیگر عملہ ، یوتھ سروسز و سپورٹس محکمہ کے افسران اور بڑی تعداد میں شائقین بھی موجو دتھے ۔آخر میں کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازاگیا اور انہیں یونیفارم و کٹس دی گئیں ۔اس مقابلے کا اہتمام محکمہ یوتھ سروسز و سپورٹس کی طرف سے کیاگیا ۔
گاندربل میں تین روزہ فٹ بال مقابلے اختتام پذیر
