گاندربل میں تیندوے کے حملے میںکئی مویشی ہلاک

راجہ ارشاد احمد

گاندربل//گاندربل کے مضافاتی علاقوں وسن، بونہ زل،مچھن،ہاری پورہ ،ارہامہ اوریارمقام سمیت ملحقہ علاقوں میں تیندوے اور ریچھ کی موجودگی کی وجہ سے خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ جنگلی جانوروں کی موجودگی کی وجہ سے مقامی لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔ ہاری پورہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل علاقے میں دوران شب تیندوے نے شیخ عبدالرشید کے گائوخانہ میں داخل ہوکر بچھڑے کی چیر پھاڑ کی ۔ ہاری پورہ میں ہی پیر اور منگل کی درمیانی شب غلام قادر بٹ کے گائوخانہ میں داخل ہوا اور وہاں موجود گائے پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ مقامی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جنگلی جانوروں نے گائوخانوں میں گھس کر مویشیوں پر حملہ کرکے لاکھوں روپے مالیت کے مویشیوں کو ہلاک کردیا ہے اور محکمہ جنگلی حیات ان جنگلی جانوروں کو پکڑنے میں کوئی کارروائی انجام نہیں دے رہا ہے۔