گاندربل میں آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج

گاندربل//گاندربل میں آنگن واڑی ورکرنوں نے مانگوں کو لیکر احتجاجی کیا اور دھرنا دیا۔ آنگن واڑی ورکروں نے اپنی دیرینہ مانگوں کو لیکر قمریہ پارک سے احتجاجی جلوس نکالا جس میںسینکڑوں خواتین شامل تھیں۔ احتجاجی وکروں کاکہنا ہے کہ وہ 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ تنخواہوں میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات کو پورا کیاجائے۔ بیہامہ سے واپسی پرگاندربل صفاپورہ شاہراہ پر دودہرہامہ کے مقام پر ورکروں نے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود ہوگئیں اورسینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر دھرنے پر بیٹھی ورکروں کو پرامن طور پر منتشر ہونے کیلئے کہا تاہم انکار کرنے کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیااور آنسو گیس کے گولے داغے جس سے جلوس تتر بتر ہوگیا جبکہ 5آنگن واڑی ورکر زخمی ہوگئیں ۔