گاندربل میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروںکا احتجاج

گاندربل//ضلع گاندربل میں محکمہ سماجی بہبود میں تعینات کئی آنگن واڑی ورکروں نے دودرہامہ میں نالہ سندھ پر واقع قمریہ پارک میں احتجاج مظاہرہ کیا۔ضلع گاندربل میں محکمہ سماجی بہبود میں تعینات آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے اپنی مانگوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے۔اس موقع پر انہوں نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ اور محکمہ سماجی بہبود کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ ان کی عرصہ دراز سے رکی پڑی تنخواہوں کو واگزار کی جائے۔ احتجاج میں شامل ورکروں اور ہیلپروں نے پرامن جلوس نکال کر منی سیکٹریٹ گاندربل کے احاطے تک احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل خواتین ورکروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ 2017 سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہیں واگزار کی جائے۔