گاندربل//ضلع گاندربل میں ریونیو ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی مقامات پر آبی اول میں تجارتی مراکز اور رہائشی مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں۔ضلع گاندربل میں کرہامہ،بارسو اور کچ پارہ کے مقامات پر سرینگر لیہ شاہراہ کے دونوں کناروں پر ریونیو ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبی اول میں بڑے پیمانے پر تجارتی مراکز اور رہائشی مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر ان تعمیرات پر کوئی روک نہیں لگائی گئی تو وہ دن دور نہیں جب زرعی اراضی مکمل طور ختم ہوگی ۔اس بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش شنگلا نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ایک ٹیم تشکیل دے رہی ہے اور جہاں کہیںکسی قسم کی کوئی خلاف ورزی ہوگی ،اُس کے خلاف کارروائی ہوگی۔