گاندربل میں اندرونی سڑکوں کی حال بے حال

گاندربل//گاندربل کی بیشتر علاقوں کی اندرونی رابط سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔دودرہامہ سے سالورہ تک ڈیڑھ کلو میٹر لمبی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے مقامی آبادی کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میونسپل کمیٹی دودرہامہ سے لیکر سالورہ جامع مسجد تک،جامع مسجد سے سڑک دو سمتوں کی جانب مڑتی ہے ،ایک بوگو رام پور جبکہ دوسری جامع مسجد سے بملورہ کی طرف مڑتی ہے ،دونوں رابطہ سڑکیں ناکارہ ہوچکی ہیں،جگہ جگہ بڑے بڑے کھڑے سڑک پربن چکے ہیں جس پر گاڑیاں چلنے کی صورت میں حادثات ہونے کا امکان رہتا ہے۔مقامی شہری عثمان جاوید نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سالورہ گاؤں پورے ضلع گاندربل میں اپنی الگ پہچان ہے لیکن ہر دور حکومت میں سیاسی رسہ کشی کا شکار ہونے سے تعمیر و ترقی کے لحاظ سے نظرانداز کردیا گیا ہے۔ مذکورہ شہری نے کہاکہ 9 سال قبل ڈیڑھ کلومیٹر لمبی سڑک پر میکڈیم بچھایا گیا تب سے لیکر 2019 میں تھوڑی بہت مرمت کی گئی ہے۔ اس بارے میں جب کشمیر عظمیٰ نے محکمہ تعمیرات کے ایگزیکٹو انجینئر سجاد احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے سالورہ کی رابطہ سڑک نبارڑ سکیم میں رکھی ہوئی ہے اس سال مکمل طور پر بلیک ٹاپ کرینگے تب تک کھڈوں کی مرمت کرینگے ۔