گاندربل میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا

 گاندربل//26جنوری کی تیاریوں کے سلسلے میں منی سیکریٹریٹ گاندربل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید شاہنواز حسین کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میںضلع کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر شاہنواز حسین نے ٹریفک، حفاظتی انتظامات، فائر ٹینڈر،پارکنگ،بجلی،پانی کی فراہمی،ثقافتی پروگرام،طبی امداد اور دیگر انتظامات کی جانکاری حاصل کی۔اس موقع پر فیصلہ لیا گیا کہ سی آر پی ایف،بی ایس ایف،ڈسٹرکٹ پولیس،آئی آر پی،جنگلات،فاریسٹ پروٹیکشن فورس،مختلف سکولوں کے طالب علم مارچ پاسٹ میں حصہ لیںگے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ تقریب کو پرامن طریقے سے یقینی بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں۔