گاندربل میںپولیس پریمیئر لیگ | سلطان لائیز کرکٹ کلب نے خطاب اپنے نام کرلیا

ارشاد احمد

گاندربل//جموں کشمیر کے پولیس اہلکاروں کی جان نچھاور کرنے والے اہلکاروں کی یاد میں گاندربل پولیس نے 23 اکتوبر 2022 کو قمریہ میدان گاندربل میں “T-20 شہداء پولیس پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ” کا انعقاد کیا تھا۔ٹورنامنٹ کا فائنل بدھ کے روز لبرا بلیوز سالورہ کرکٹ کلب اور سلطان لائنز کرکٹ کلب تولہ مولہ کے درمیان کھیلا گیا۔گاندربل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نکھل بورکر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی گاندربل فیروز یہا، ایس ڈی پی او کنگن یاسر قادری،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گاندربل غلام حسن، ڈی ایس پی ڈار گاندربل مظفر جان کے علاوہ کرکٹ کے سینئر کھلاڑی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔سلطان لائیز کرکٹ کلب نے لیگ کا خطاب اپنے نام کرلیا،دونوں کرکٹ ٹیموں کو نقد انعامات اور مومنٹو دئے گئے ۔