گاندربل میںقصوروار دکانداروں سے جرمانہ وصول

 گاندربل//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا نے ضلع کے مختلف علاقوں میں موجود دکانداروں سے غیر معیاری اور ناقص اشیائے خوردنی فروخت کرنے پر فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت 21000 روپے جرمانہ وصول کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دکانداروںسے تلقین کی کہ عوام کو معیاری چیزیں فروخت کریںورنہ ضوابط کے تحت اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔