گاندربل//جوڈیشل منصف سمبل سوناواری میں تعینات ملازم تقدیر احمد حجام پر چند روز قبل ہوئے قاتلانہ حملے کے خلاف جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدالت کے احاطے میں جوڈیشل ایمپلایئز ویلفیئر ایسوسی ایشن سے وابستہ ملازمین نے احتجاجی ہڑتال کی۔ احتجاجی ملازمین مطالبہ کررہے تھے کہ تقدیر احمد حجام پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے تاکہ مستقبل میں پھر ایسی مزموم حرکت نہ ہوسکے ۔
گاندربل عدالت کے ملازمین کی ہڑتال
