نیوز ڈیسک
سری نگر// گاندربل ضلع کے واتل باغ لار علاقے میں سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی — کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ زخمی کو پی ایچ سی لار میں پہنچایا گیا اور بعد میں اسے جدید علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا۔
زخمی کی شناخت عادل احمد لون ولد غلام نبی لون چیک اکھل کے بطور ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل تیز رفتار ٹپر سے ٹکرا گئی۔
تاہم ٹپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔