گاندربل خودسوزی واقعہ

 گاندربل//ضلع انتظامیہ گاندربل نے منگلوار کوہرن گاندربل میںانتہائی قدم اُٹھاکراپنے آپ کوجلانے والے نوجوان کے اہلخانہ کو 50000روپے کی امدادی چیک پیش کی۔نوجوان جس کی شناخت عامرحمیدشاہ ساکن ہرن گاندربل کے طور ہوئی ہے،نے محکمہ آبپاشی وفلڈکنٹرول کی طرف سے نالہ سندھ کے کنارے ناجائزتعمیرات منہدم کرنے کی کارروائی کے دوران یہ انتہائی قدم اُٹھایاتھااورتاہم اُسے اگرچہ بچایاگیاتھا لیکن شعلے بجھانے سے قبل اُس کاجسم جھلس چکاتھااوراب و ہ شیرکشمیرانسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ میں زیرعلاج ہے۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے تحصیلدار لار نے سکمزصورہ جاکراُ س کی صحت کے متعلق جانکاری حاصل کی اور اُسے فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہمدردی کااظہار کیااورپچاس ہزارروپے کی نقد مالی معاونت بھی پیش کی۔اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگاندربل خورشیداحمدشاہ ،جواِس واقعہ کی تحقیقات کیلئے مقرر کئے گئے ہیں ،نے اُس جگہ جہا ں یہ واقعہ پیش آیا، کا معائنہ کیا۔