گاندربل اور بانڈی پورہ میں لاک ڈائون کی خلاف ورزیاں | 8گرفتار، 7گاڑیاں ضبط،2دکانیں سربمہر

گاندربل+بانڈی پورہ//گاندربل میں کورونا وائرس کی وباء کی روکتھام کیلئے نافذ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پولیس نے 4 گاڑیاں ضبط کیں جبکہ 2دکانوں کوسربمہر کرکے8 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ادھر بانڈی پورہ میںکورونا وائرس کے معیاری  عملیاتی طریقہ کار (ایس او پی)خلاف ورزی کرنے پر 3مسافرگاڑیوں کو ضبط اور35گاڑیوں کے مالکان پر جرمانہ عائد کیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنڈ اورگاندربل میں کئی کیس درج کئے گئے۔پولیس کے مطابق مقامی لوگ کوروناوائرس کی وباء سے بچنے کیلئے رہنماخطوط پر عمل نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے پورے ضلع گاندربل میں کوروناوائرس بیماری میں مبتلاء افراد کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مجبوری کی حالت میں ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اور اے آر ٹی او بانڈی نے ضلع میں کورونا وائرس کیلئے وضع کئے گئے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے اور خصوصی مہم کے دوران 150چھوٹی بڑی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور سماجی دوری کے قوائد و ضوابط، سیٹ بلٹ نہ پہنے، ہیلمٹ، پریشر ہارن اور دیگر خلاوف رزیاںکرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ مہم کے دوران 3مسافر گاڑیوں کو ضبط جبکہ دیگر 35گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کورونا وائرس کیلئے وضع کئے گئے قوائد کی خلاف ورزی کی پاداش میں چالان کیا گیا ۔اسکے علاوہ کئی مقامات پر موٹر سائکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی انجام دی گئی۔