گاندربل:گنڈ کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی

 
 
کنگن//سندھ رینج کنگن کے بلاک گنڈ میں کمپارٹ منٹ نمبر 65جی میں بھیانک آتشزدگی جاری ہے۔
 
آگ کی ایک واردات میں سر سبز درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
 
 تفصیلات کے مطابق سندھ رینج کنگن کے گنڈ بلاک کے کمپارٹ منٹ نمبر 65G میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میںچھوٹے بڑے درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
 
ذرائع نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے جنگلات کے ملازمین جائے وقوع پر پہنچ گئے تاہم ابھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔