گاندربل،بارہمولہ//نونر گاندربل میں آلٹو کار کو حادثہ پیش آنے سے24سالہ نوجوان ہلاک اور 2افراد زخمی ہوئے جبکہ بارہمولہ اور اوڑی میں الگ الگ سڑک حادثات کے دوران دو بچوں سمیت سات افرادزخمی ہوگئے۔گوٹلی باغ سے ماروتی آلٹو زیر نمبر گاندربل جارہی تھی کہ کاوباغ نونر گاندربل کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر میں لڑھک گئی جس کے نتیجے میں 24 سالہ عامر سہیل خان ولدعبدالمجید،22 سالہ نسیم احمد خان ولد فاروق احمد ساکنان بیلا وسن،20 سالہ سمی عرف لالی دختر عبدالرشید ڈار ساکنہ چک وسن شدید زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو گاندربل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے عامر سہیل خان کومردہ قرار دیا۔ دیگر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کردیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 77/2018 درج کیا ۔ادھرلریڈورہ بارہمولہ میں سوموار کو اُس وقت ایک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹا ٹا سومو زیر نمبر JKO5B-0489 پلٹنے سے ایک کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرئیور سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ۔جنہیں فوری طور پر پرئیمری ہیلتھ سینٹر شیری پہنچا یا گیا ۔ادھر سلام آباد اوڑی کے نزدیک ایک سوموگاڑی زیرنمبرJK05B-651ڈرائیورکے قابو سے باہرہوکرایک کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں ڈرائیورمحمداسلم قریشی زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ یہ سوموگاڑی اوڑی سے سلطان ڈکی جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کی شکارہوئی ۔
گاندبل ،بارہمولہ اور اوڑی میں سڑک حادثے
