گارڈ حملہ میں زخمیJKB

سرینگر // نصر اللہ پورہ بڈگام میں نا معلوم افراد نے جموں کشمیر بینک ATMکو توڑ کر اس میں موجود رقم اڑا لی۔اس واقعہ میں اے ٹی ایم گارڈ زخمی ہوا،تاہم بعد میں لٹیروں کو گرفتارکیا گیا۔پولیس کے مطابق نصراللہ پورہ میں قائم ایٹی ایم گارڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور شدید زخمی کرکے قابو میں کیا۔ اسکے بعد لیٹروں نے ATMمشین کی توڑ پھوڑ کی اور اس میں موجود روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔ جائے موقعہ پر پولیس پہنچ گئی اور اس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔اے ٹی ایم گارڈ کے سر اور بازو میں چوٹیں آئیں ہیں۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اے ٹی ایم میں کتنی رقم تھی۔