اننت ناگ //اننت ناگ میں ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ گارڈ گنڈ علاقے میں پیر کے روز نوجوان کی لاش کو ایک درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔متوفی نوجوان کی شناخت سجاد احمد ڈار ولد فیاض احمد ڈار ساکن میر گنڈ کھنہ بل کے بطور ہوئی ہے۔نوجوان اتوار کی شام گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا ۔پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پوراکرنے کے بعد ورثا کے حوالے کی۔پولیس معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے۔