گائو خانے خاکستر ،4 مویشی ہلاک

 راجوری//راجوری کے منجاکوٹ اور درہال علاقوں میں گائو خانے خاکستر ہونے کے نتیجہ میں 4 مویشی زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق محمد محفوظ ولد محمد حسین ساکن دریری منجاکوٹ کے گائو خانے کو اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اس میں تباہی مچ گئی اوردو مویشی زندہ جل گئے ۔ بتایاجاتاہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بجلی کی تاروںسے لگی ۔اسی طرح سے خادم حسین ولد محمد شفیع ساکن تھنہ منگ درہال کے گائو خانے کو بھی آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں دو مویشی زندہ جل گئے ۔ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ۔ اگرچہ بعد میں آگ پر قابو بھی پالیاگیاتاہم تب تک تباہی مچ چکی تھی ۔