گائوںگاؤں میں کوآپریٹو سوسائٹیاں بنائی جائیں گی :امیت شاہ

نئی دہلی // ملک کی معاشی ترقی میں کوآپریٹو کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے امیت شاہ نے کل کہا کہ اس کے لیے ہر گاؤں میں کوآپریٹو سوسائٹیاں بنائی جائیں گی۔ نئی کوآپریٹو پالیسی لائی جائے گی اور قانون میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔کوآپریٹو کے وزیر بننے کے بعد مسٹر شاہ نے پہلی قومی کوآپریٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2021.22 میں ایک نئی کوآپریٹو پالیسی لائی جائے گی اور اس کے کام کو بہتر بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی۔ ہر دوسرے گاؤں میں پرائمری کوآپریٹو سوسائٹی (پی اے سی ایس) کی تشکیل کے لیے قانونی انتظامات بھی کیے جائیں گے تاکہ ملک میں تین لاکھ پی اے سی ایس بن سکیں۔ اس وقت تقریبا دس دیہات میں پی اے سی ایس کا نظام موجود ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کوآپریٹیو کی ترقی کے لیے ریاستوں کے ساتھ تعاون پر کام کیا جائے گا اور ان کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہوگا۔ کوآپریٹو سیکٹر میں اندرونی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں سلیکشن اور بھرتی شفاف طریقے سے کی جائے گی اور ملازمین کو ہنر مندی کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جائے گی۔مسٹر شاہ نے کہا کہ کوآپریٹوز کی توسیع کے لیے ایک واضح ارادے کے ساتھ عزم بھی کرنا ہوگا اور محنت کے ساتھ وفاقیت کے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا ، تبھی کامیابی حاصل ہوگی۔ کوآپریٹیوز پر سوال اٹھانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آج سب سے زیادہ ریلی وینٹ ہے ۔