گئے دنوں کا گھریلو نام ، شرمیلا ٹیگور گورنر اور اُن کی اہلیہ سے ملاقی

سری نگر//معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور جو ان دنوں کشمیر کی سیر پر ہیں، نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات کی۔اداکارہ نے گورنر اور خاتون اول کے ساتھ1960 اور1970 کی دہائی کے اُن تجربات کے بارے میں جانکاری دی جب کشمیر کو فلم شوٹنگ کے لئے اول مقام مانا جاتا تھا۔گورنر اور اُن کی اہلیہ نے شرمیلا ٹیگور کو نیک خواہشات دیں اور اُن سے درخواست کی کہ وہ ہر سال کشمیر کی سیر پر آیا کریں۔اس دوران ایم ایل اے دہلی منجندر سنگھ سرسہ کی قیادت میں پانچ رُکنی وفد نے یہاں راج بھون میںگورنر این این ووہرا  کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے گورنر کو جموں وکشمیر میں سکھ طبقہ کو درپیش مشکلات خاص طور سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے ہجرت کئے ہوئے سکھ کنبوں کی مشکلات کے بارے میں جانکاری دی۔ وفد نے سکھ طبقہ کو اقلیتی درجہ دینے ، آنند میرج ایکٹ لاگو کرنے اور اس طبقہ کی فلاح و بہبود سے جڑے دیگر معاملات بھی گورنر کی نوٹس میں لائے۔گورنرنے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کی طرف  سے اجاگر کئے گئے معاملات پر غور کیا جائے گا۔