کے کے آر کے لیے سنیل نارائن کا 150 واں میچ

یو این آئی
ممبئی// (یو این آئی) ویسٹ انڈین کے اسپنر سنیل نارائن کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے پیر کو راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اپنا 150 واں میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔سنیل نارائن کی اس حصولیابی کے موقع پر ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے انہیں میچ کے آغاز سے قبل خصوصی جرسی پیش کی۔