کے وی ادہم پورکے طلباء بھارت درشن سے واپس لوٹے

 جموں//سنٹرل ریزروپولیس فورس نے عوام کے ساتھ روابط کوبہتربنانے کے مقصدسے صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں فٹ بال ٹورنامنٹوں کاانعقاد کرکے صلاحیتوں کواُجاگرکرنے کاموقعہ فراہم کیا۔ کویندرودیالیہ ادہم پور کی ٹیم نے جیت حاصل کی اورسی آرپی ایف نے کے وی ادہم پور۔I کی ٹیم کو’بھارت درشن ‘کے لیے روانہ کیاتھا۔ دورے کے دوران نوجوانوں کو بھونیشور ،پوری اورکوٹک کے معروف تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیرکروائی گئی ۔دورے کاانعقاد 187 بٹالین سی آرپی ایف نے کیاتھااوراسے ایس سمبھاونا ،ڈپٹی کمشنر کے وی ایس (آراو) جموں نے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیاتھا۔ انہوں نے سی آرپی ایف کی عوامی اعتمادحاصل کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات کی ستائش کی۔دورے پرگئی طلباء کی ٹیم گذشتہ روزجموں پہنچی ،اس ضمن میں سی آرپی ایف گروپ سنٹربن تالاب نے طلباء کااستقبال کیا۔اس موقعہ پر آئی جی سی آرپی ایف ابھے ویرچوہان بھی موجودتھے۔اس دوران طلباء کے کوچ ویرجی کول بھی ان کے ہمراہ تھے ۔پولیس نے کوچ ودیگراساتذہ کے رول کوسراہا۔طلباء اوراساتذہ نے سی آرپی ایف کادورے پربھیجنے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس موقعہ پر ایم پی بھاگوناڈی آئی جی پی ،سی آرپی ایف جموں سیکٹر، جوگندرسنگھ ڈی آئی جی پی سی آرپی ایف جموں سیکٹر، سنجیوکمارکمانڈنٹ سی آرپی ایف جموں سیکٹر، آشیش کمارجھاکمانڈنٹ 166 بٹالین سی آرپی ایف ودیگرافسران بھی موجودتھے۔