کے سوپور میں چھاپےNIA

 لل دید اور بڈگام ہسپتالوں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ تبدیل

سرینگر / پرویز احمد /محکمہ صحت و طبی تعلیم نے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ لل دید اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ضلع اسپتال بڈگام کے تبادلوں کے احکامات صادر کردئے ہیں۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم نے اپنے ایک حکم نامہ زیر نمبر 705-JK(HME)2021بتاریخ 12نومبر 2021میں لکھا ہے کہ انتظامیہ کی بہتری اور مریضوں کی دیکھ بال کیلئے محکمہ صحت نے کنسلٹنٹ اینستھسیا (Anesthesiology)  جواس وقت بطور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ لل دید اسپتال کام کررہے ہیں ، کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز میں آئی سی یو ،این آئی سی یو اور پی آئی سی یو کے قیام کے شعبہ میں بطور نوڈل آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مظفر حسین شیر وانی جو بطور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ضلع اسپتال بڈگام کام کررہے ہیں ، کو تبدیل کرکے لل دید اسپتال میںتعینات کیا گیا ہے۔وہ اپنے فرائض کے علاوہ  میڈیکل سپر انٹنڈنٹ لل دید اسپتال کا عہدہ بھی سنبھالیں گے جب تک نہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کا عہدہ حتمی طور پر ُ کیا جائے گا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیکل آفیسر ضلع اسپتال بڈگام ڈاکٹر محمد ایوب فتح خان اپنے ڈیوٹی کے علاوہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے فرائض  انجام دیں گے جب تک مکمل انتظام کیا جائے گا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ڈاکٹروں کی تبادلے صرف عارضی طور پر کئے گئے ہیں اور ان تبادلوں سے کوئی بھی ڈاکٹر ترقی یا مستقلی کی مانگ نہیں کرسکتے، ترقی یا مستقلی صرف مقررہ قوائد و ضوابط کے تحت ہی ہوگی۔  ـ