کے زیراہتمام ادہم پورمیںمیگااویئرنیس کیمپ کم لون میلہ WDC

 جموں//جموں کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن اورنیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈفائنانس کارپوریشن ، وزارت اقلیتی امورحکومت کے اشتراک سے خواتین کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں سے متعلق خواتین کو جانکاری دینے کے مقصد سے ٹائون ہال ادہم پورمیں یک روزہ میگا اویئرنیس کیمپ کم لون میلے کااہتمام کیاگیا۔اس دوران میلے اوربیداری کیمپ کاباضابطہ آغاز منیجنگ ڈائریکٹر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن ڈاکٹرناہیدسوزکے ہاتھوں ہوا۔اس دوران سینئرسپرانٹنڈنٹ پولیس ادہم پور جیل رجنی سہگل بھی موجودتھیں۔ضلع کی سینکڑوں خواتین نے پروگرام میں شرکت کی ۔کارپوریشن کے عہدیداران نے شرکاء میں پمفلٹ وغیرہ بھی تقسیم کئے۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ایم ڈی وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے کارپوریشن کی حصولیابیوں پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے خواتین پربہبودسکیموں کافائدہ اُٹھانے کیلئے آگے آنے پرزوردیا۔