ینڈھر//خطہ پیر پنچال سے 13اور صرف مینڈھر سے 5نوجوانوں کی کے اے ایس امتحان میںکامیابی پر مقامی لوگوں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔ مینڈھر سے اس امتحان میںڈاکٹر شہبا ز چوہد ری سکنہ نکہ منجہا ڑی ، مقبول احمد بجاڑ سکنہ کالابن، سید سہیل علی سکنہ گو ہلد مینڈھر، ڈاکٹر سمیتھ کما ر سکنہ گو ہلد مینڈھر اورمس ساہد ہ احمد سکنہ کالابن کامیاب قرار پائے ہیں۔ڈاکٹر شہبا ز چوہد ری نے با رہو یں جما عت کا امتحان ہا ئر سیکنڈری سکول ہر نی سے پا س کر کے ایم اے ایم کا لج جمو ں سے بی اے کی ڈگری حا صل کی جبکہ ایم اے کی ڈگری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حا صل کر نے کے بعد شعبہ سیاسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جمو ں یونیورسٹی سے کی۔ اس کے علا وہ سی ای ٹی، نیٹ جے آر ایف کے امتحانات بھی انہوںنے پاس کررکھے ہیں۔ مقبول احمد بجا ڑ نے مقصود میمو ریل اکاڈمی کالابن سے ابتدائی تعلیم حا صل کر نے کے بعد کے بی پبلک سکول جمو ں سے بی اے کی اور پی جی جمو ں یونیو رسٹی سے کی ۔سید سہیل علی نے ابتدائی تعلیم مقدس اکا ڈمی سے حا صل کر نے کے بعد با رہو یں جما عت بھی وہا ں سے پا س کی جبکہ ڈگری جی جی ایم سائنس کالج جمو ں سے حاصل کی ۔ڈاکٹر سمتھ کمار شرما نے ابتدائی تعلیم مینڈھر سے حاصل کر نے کے بعد بی ڈی ایس کی ڈگری بگھوت دھیال شرما یو نیو رسٹی آف ہیلتھ سائنس روہتک سے حا صل کی ۔ساہدہ احمد نے ابتدائی تعلیم جمو ں سے حاصل کر نے کے بعد بی ٹیک بی جی ایس بی یو سے کی ہے اور ایم ٹیک کی ڈگری ہر یا نہ سے سے کی ہے ۔ ایک لڑکی سمیت پانچ امیدواروں کی کامیابی پر مینڈھر کے لوگ مسرور ہیں اور وہ ان امیدواروں کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔
بخاری کا پیغام تہنیت
سرنکوٹ //نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر سید مشتاق بخاری نے کے اے ایس امتحان میں کامیاب قرار پائے امیدواروںکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ انجم خان کھٹک نے پہلا مقام حاصل کرکے سرنکوٹ تحصیل کا نام روشن کیاہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ سرنکوٹ کے اس ہونہار نوجوان نے امتحان میں اول مقام حاصل کیا اور وہ اب اس کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ ضلع پونچھ سے سات اور خطہ پیر پنچال کے راجوری پونچھ اضلاع سے تیرہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جس سے یہ ظاہرہوتاہے کہ اس سرحدی خطے کے طلباء میں کچھ کرنے کا حد درجہ جذبہ پایاجاتاہے ۔ بخاری نے کہاکہ خطہ پیر پنچال کے نوجوان قابلیت میں کسی سے بھی کم نہیں لیکن ان کے پاس مواقع بہت کم ہیں تاہم اس کے باوجود وہ اپنی قابلیت کے جوہر دکھارہے ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ نوجوان نسل کو انجم سے سبق لیناچاہئے اور ان کے نقش قدم پر چل کر کامیابی حاصل کرناچاہئے۔
ایاز بٹ نے منڈی کانام روشن کیا
عشرت بٹ
منڈی//سرحدی علاقہ ساوجیاں پرال کوٹ سے تعلق رکھنے والے ایاز احمد بٹ ولد مشتاق احمد بٹ نے کے اے ایس امتحان پاس کر کے تحصیل منڈی کا نام روشن کیاہے ۔ گزشتہ روز کے اے ایس امتحانات کے نتائج سامنے آئے جس میں ضلع پونچھ کے سات نوجوانوں کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی کے ہونہار نوجوان ایاز احمد بٹ بھی کامیاب قرار پائے ۔ ایاز کے والد محکمہ پولیس میں بطور حوالدار کام کرتے ہیں اور وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے ہی گائوں پرال کوٹ کے پرائمری اسکول سے حاصل کی اور گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول منڈی سے بارہویں جماعت پاس کر کے گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ سے گریجویشن کی اور پھر مولانا آزاد یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے اور اگنو سے پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کرکے جموں یونیورسٹی سے بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی ۔وہ گیارہ سال تک مڈل سکول گنتڑ ساوجیاں میں بطور استاد تعینات رہے اورپھر اسی سال بطور اسسٹنٹ پروفیسر اردو گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ تعینات ہوئے۔اب انہوںنے کے اے ایس امتحان 1316.56نمبرات حاصل کر کے پاس کیا۔ ان کی اس کامیابی پر منڈی کی عوام میں خوشی کی لہر ہے اور لوگ ان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔ ایاز بٹ نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے ان کے والدین کا ہاتھ ہے جو ہمیشہ ان کیلئے ایک سہارا بن کر کھڑے رہے ۔انہوںنے کہاکہ ان کے پیر و مرشد کی دعائیں بھی ساتھ تھیں ۔انہوںنے طلباء کو پیغام دیاکہ وہ محنت سے آگے ،کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
یونیورسٹی میں خوشی کا ماحول
راجوری//باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری سے تعلیم یافتہ انجم خان ولد بشیر خان خٹک کی اول نمبر کے ساتھ کے اے ایس امتحان میںکامیابی پر یونیورسٹی میں خوشی کا عالم ہے ۔اس سلسلے میں یونیورسٹی کی طرف سے جاری ہوئے بیان میں کہاگیاہے کہ انجم نے اپنا، خاندان اور علاقے کا نام روشن کیا ہے اورساتھ ہی باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری جیسے عظیم علمی ادارے کو بھی چارچاند لگائے ہیں۔انجم بشیر 2008میں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں شعبئہ انجینئرنگ میں امتیازی نمبرات کے ساتھ گریجویشن کرنے کے بعد مسابقتی امتحان کی تیاری میں لگ گئے اور اپنی ذہانت،محنت ولگن اور علمی ذوق وشوق کے ساتھ پہلی پوزیشن میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق بابا غلام شاہ بادشاہ کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت اور رجسٹرار پرویزاقبال نے انجم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ یونیورسٹی کے عملہ نے بھی خوشی ظاہر کی ہے۔