’کے اے ایس‘پروبشنروں کی تعیناتی

 سرینگر// سرکار نے سال2019بیچ کے جونیئر سکیل’’کے اے ایس‘‘ پربیوشنروں (آزمائشی افسراں) کو مختلف محکمانہ خدمات انجام دینے کیلئے تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ سال2019کے جونیئر سکیل’’کشمیر انتظامی سروس‘‘ پربیشنروں،جنہوں نے اپنا تربیتی پروگرام ختم کرنے کے بعد محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی مستقل تعیناتی کیلئے شیڈول کے مطابق رپورٹ کرنا ہے، کی تعیناتی کیلئے  ایک طریقہ کار وضع کرنے کیلئے ، اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ان پربیشنروں سے ان کی ترجیج طلب کی جائے گی۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ حقیقت میں یہ صرف ایک نشاندہی ہوگی اور ان پربیشنروں کو کسی بھی محکمہ میں تعیناتی کیلئے اپنی پسند کی ترجیج دینے کے دعویٰ کا حق نہیں ہوگا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے مفاد میں مختلف محکموں میں افسراں کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا فیصلہ لیا جائے گا۔ محکمہ عمومی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ سال2019 بیچ کے تمام جونیئر سکیل’جے کے اے ایس‘ افسراں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کس محکمہ میںخدمات کی ترجیح کو ضمیمہ کے مطابق ظاہر کریںاور اس حوالے سے محکمہ عمومی انتظامی کو سرکیولر18اگست تک پہنچے گا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس میں مذکورہ معلومات کی سافٹ کاپی بھی ساتھ ہونی چاہے۔آرڈر مین کہا گیا کہ جو پربیشنر متعلقہ تاریخ سے قبل مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کرینگے،تو ان کے بارے میں یہ سمجھا جائے گا انہیں کسی خاص محکمہ میں تعیناتی کی ترجیح نہیں ہے۔