کی کارروائیاںNIA

سرینگر // قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے تیسرے روز بھی وادی کے چند مقامات پر چھاپے مارے۔بڈگام اور بیروہ میں بدھ کو چھاپہ مار کارروائی انجام دینے کے بعد جمعرات کو این آئی اے نے اولڈ ٹائون بارہمولہ میں چھاپے مارے۔قریب 3بجے این آئی اے کی ٹیم، جنکی اعانت کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار کررہے تھے، نے اولڈ ٹائون بارہمولہ میں کئی مکانوں کی تلاشی لی ، جو ایک تاجر گوہر احمد بٹ ساکن میر صاحب بارہمولہ کے بتائے جاتے ہیں۔تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔