کی پندرھواڑہ ادبی نشست منعقد PLS

 جموں //پنجابی لیکھ سبھا کی جانب سے یہاں ٹائیگور میموریل ہائر سیکنڈری سکول رانی تالاب ، ڈگیانہ میں اتوار کے روز  پندرھواڑہ ادبی نشست منعقد کی گئی۔نشست کی صدارت سبھا کے آر ایس پورہ کے صدر ایس ہرجیت سنگھ اپل نے کی جبکہ سبھا کے صدر امر سنگھ کوکا،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بلجیت سنگھ رینہ، سبھا کے سابقہ صدر دیویندر سنگھ وشواناگرک ،جنگ ایس ورمن ، ڈاکٹر ونود نرمل، پریم سنگھ انجانہ، راج پال سنگھ مستانہ، سورج سنگھ سورج ، ہربنس سنگھ اپاسک ،جسمیت سنگھ ، کلونت سنگھ و دیگران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر پریتم سنگھ انجانہ نے ایک آرٹیکل ’کیرت‘ پڑھ کر سنایا ۔جسمیت سنگھ نے نشست کے دوران پنجابی مختصر کہانی پیش کی۔پیش کئے گئے ائیٹمز کی خوبیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اگلے رائونڈ میں کونت سنگھ ، جس میت سنگھ ،سورج سنگھ سورج ،ایچ ایس اپاسک ، دویندر سنگھ وشوانگرک ،راج پال سنگھ مستانہ، ڈاکٹر نرمل ونود، ڈاکٹر بلجیت سنگھ رینہ نے اپنی اپنی نئی تخلیق پڑھ کر سنائی۔اس سے قبل سبھا کے صدر امر سنگھ کوکا نے شرکا کا استقبال کیا ۔انہوں نے اپنے صدارتی خطبہ میں نشست میں پیش کئے گئے آرٹیکل ،مختصر کہانی اور شعروں  کی ستائش کی۔انہوںنے کہا کہ PLSنئے پروگراموں سے روز بروز ترقی کر رہی ہے۔پروگرام میں ڈاکٹر بلجیت سنگھ رینہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔