کی سرینگر میں کارروائی۔ACB

سرینگر//اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت لینے کے الزام میں ایک اکاونٹس اسسٹنٹ کو گرفتار کیا۔ایک بیان میں بیورو نے کہا کہ انہیں ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ صدر ٹریجری کا ایک آڈیٹر (اکاؤنٹس اسسٹنٹ) سید مجیب اندرابی 25000 روپے کے بل کی ادائیگی کے لیے 2500 روپے رشوت مانگ رہا ہے۔شکایت کنندہ نے محکمہ سیاحت کشمیر کے ذریعہ الاٹ کردہ لیتہ پورہ، پلوامہ میں زیارت شریف کے کام کو مکمل کیا تھا اور ٹریجری میں بل کی ادائیگی کیلئے مذکورہ ملازم رشوت کا تقاضا کررہا تھا۔ اس پر شکایت کنندہ نے قانونی کارروائی کے لیے اے سی بی سرینگر سے رجوع کیا۔ شکایت موصول ہونے پر اس بیورو میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 12/2022 U/S 7 PC ایکٹ 1988 IPC درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر سید مجیب اندرابی، آڈیٹر (اکاؤنٹس اسسٹنٹ) کو شکایت کنندہ سے 2500کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اسے اے سی بی کی ٹیم نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کی جیب کی تلاشی کے دوران 1,16,125/- (نقدی ) اور 7000 روپے کا چیک بھی برآمد ہوا۔گرفتاری کے فوراً بعد ملزم کے رہائشی مکان کی تلاشی بھی لی گئی۔