کی جانب سے کثیر زبانی مشاہرہ کا اہتمام IPTA

 جموں //انڈین پیوپلز تھیٹر ایسو سی ایشن ،جموں کی جانب سے کلچرل اکیڈمی کے کے ایل سہگل ہال میں ہفتہ کے روز اپنے 76 ویں یوم قیام کے سلسلہ میں ایک کثیر زبانی مشاہرہ کا اہتمام کیا گیا ۔مشاہرے میں ہندی، پنجابی، پہاڑی اور گوجری زبان کے شعراءنے اپنے کلام پڑھ کر سنائے۔کلچرل اکیڈمی کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ارویندر سنگھ امن اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ یونیورسٹی آف جموں کے شعہبہ پنجابی کی ایچ او ڈی ڈاکٹر بلجیت کور مہمان ذی وقار تھی۔پروگرام کی صدارت پنجابی زبان میں کہانی لکھنے والے خالد حسین نے کی۔ پروگرام میںدانشوروں ، مصنفوں ،قلم کاروں ،کلاکاروں اور موسیقاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے IPTA ،جموں کے صدر ہردیپ سنگھ دیپ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور IPTA کے مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔اپنے خطاب میںخالد حسین نےIPTA کی جان بے جموں میں کشیر زبانی مشاہرہ منعقد کرنے کے کاوشوں کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہا یسے پروگرام منعقد کرنے سے مختلف طبقوں کو آپس میںقریب لانے میں فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے جموں او رمخلتف دور افتادہ علاقوں میں کلچرل پروگرام منعقد کرنے کےلئے IPTA کی ستائش کی ۔ ڈاکٹر بلجیت کور نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کاا ظہار کیا۔مشاہرے میں شرکت کرنے والوں میں کملجیت چودھری، منوج شرما اور کنور شکتی (ہندی زبان ) ، امر سنگھ کوکا،راجپال سنگھ مستانہ، جنگ ایس ورمن ،ہرجیت سنگھ اپل ،بلویندر سنگھ دیپ(پنجابی) سوامی اشوک امبار اور سوشیل بیگانہ (ڈوگری) ،انتار نیرو اور انور خان (پہاڑی) شامل تھے۔ سوامی انتار نیرو نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئے جبکہ سیکرٹری IPTA, جموں سنجیو گپتا نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔