کیپیکس بجٹ اور بیک ٹو وِلیج پروگرام

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے منی سیکریٹریٹ میں ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ اور بیک ٹو وِلیج پروگرام ( بی ٹو وِی ) کے تحت کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی اور سیکٹورل اَفسران میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کیپکس پلان 2021-22 کے تحت تفصیلی تجاویز پر تبادلہ خیا ل کیاگیا جس میں رواں مالی سال میں مکمل ہونے کے لئے ہدف بنائے گئے منصوبوں کی فزیکل سٹیٹس اور بیک ٹو وِلیج پروگرام کے تحت منظور شدہ کاموں کی پیش رفت بھی شامل ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ منظور شدہ منصوبہ کے لئے 50 فیصد فنڈس فائنانس ڈیپارٹمنٹ سے واگزار ہوا ہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی ہے کہ فنڈس متعلقہ محکموں کو محکمہ مالیات کی ہدایات کے مطابق مقررہ وقت میں جاری کئے جائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے گزشتہ اوررواں مالی سال میں منظور شدہ کاموں کے بارے میں تفصیلات طلب کی اور کہا کہ باقاعدہ سکیموں کے تحت 146 کام منظور کئے گئے ہیں جس میں پی آر آئی کے 1,452 کاموں کے علاوہ جاری اور نئے کام اور بی ڈی سی کے 111 اور ڈی ڈی سی  کے 543کام شامل ہیں۔میٹنگ کو مزیدجانکاری دی گئی کہ تمام کاموں کا تخمینہ اور فزیبلٹی چیک کی جارہی ہے ۔بیک ٹو وِلیج ( بی ٹو وِی ) پروگرام کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے متعلقین کو ہدایت دی کہ بیک ٹو وِلیج اوّل کے جاری کام 15دِن کے اَندر اَندر مکمل کئے جائیں ۔اَفسران نے سینٹرل سٹور میں مواد کی دستیابی کا مسئلہ بھی اُٹھایا جس کے لئے ڈپٹی کمشنر نے اُنہیں ہدایت دی کہ معیار کے ساتھ سمجھوتہ کئے بغیر مواد کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کیا جائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ تمام کمیوں کو دُور کیا جائے اور رُکاوٹوں کے فوری تصفیے کو یقینی بنایا جائے ۔ اِس کے علاوہ تمام محکمے اِن کاموں کے بارے میں رِپورٹ پیش کریں جو ممکن نہیں ہیں یا جلد از جلد تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔میٹنگ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام زیر اِلتوأ کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا تاکہ منصوبے مقررہ وقت کے اند ر مکمل ہوں۔اُنہوںنے تمام عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ نئے منصوبے اور سکیمیں عمل میں لائیں تب ہی جب کہ مذکورہ سکیم / پروجیکٹ اَنکمبرنس سے مبرا ہوں اور انتظامی منظوری ، تکنیکی منظوری اور فنڈس کی فراہمی ہو۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی مظفر احمد ، اے ڈی سی فاروق احمد بابا، چیف پلاننگ آفیسر عرفان گیری ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بلا ل مختار ، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ، مختلف ونگوں کے ایگزیکٹیو انجینئران اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔