کیوبا: ہوٹل میں دھماکہ | ہلاکتیں 22تک پہنچ گئیں

یو این آئی
ہوانا//کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ہوٹل میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد 22تک پہنچ گئی۔ کیوبا کی حکومت نے بتایا کہ وسطی ہوانا کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ممکنہ طور پر گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے ایک زور دار دھماکے سے ہوٹل کا بیرونی حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور عمارت تباہ ہوگئی، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،وزیر سیاحت نے کہا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق اب تک گیس لیک کے دھماکے میں کسی غیر ملکی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں۔