کینیڈا میں ایک مسلح شخص کے ہاتھوں 16 افراد کا قتل عام

اوٹاوا// کینیڈا کے صوبہ نووا سکوٹیامیں ایک مسلح شخص نے گولیاں برساتے ہوئے ایک خاتون پولیس افسر سمیت مجموعی طور16 افراد کو ہلاک کر دیا اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
حملہ آور کی بھی بعد میں مشکوک حالت میں موت واقع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اتواردیر رات پیش آئے اس واقعہ کے بعد حملہ آور کی شناخت 51 سالہ گیبریل وورٹ مین کے طور پر ہوئی ہے۔
کنیڈا کی تاریخ میں جرم کا یہ بد ترین واقعہ ہے اور پہلی بار کسی مجرمانہ حرکت میں اتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔