کینسر مریضوں کی دلجوئی

سرینگر//انم پریم(کینسر مریضوں کیلئے وقف پرعزم رضاکاروں کا گروپ) کے اشتراک سے شیرکشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن نے انسٹی چیوٹ کے آڈیٹوریم میں کینسر مریضوں کیلئے ایک موسیقی کے پروگرام کااہتمام کیا۔پروگرام کا مدعاکینسر کے مریضوں کوموسیقی کے ذریعے علاج کرنے کی کوشش تھا۔ڈاکٹر فاروق احمدجان میڈیکل سپرانٹنڈنٹ شیرکشمیرمیڈیکل انسٹی چیوٹ نے کہا کہ پروگرام کا مقصد کیموتھراپی سے آگے روحانی طور کینسر مریضوں کی بہتری تھا۔انسٹی چیوٹ میں رجسٹرکینسر مریضوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کا افتتاح انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمرجاویدشاہ نے کیااورکہا کہ اس طرح کا پروگرام کینسر جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی ضرورت ہے۔پروگرام میں ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن شعبے  اور فیکلٹی انچارج سرائے ڈاکٹر جی ایچ یتو،سبھی سیکشنوں کے نرسنگ انچارج معہ کینسر وارڈوں کے،اور دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔