کینسرسے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیر

جموں//عالمی یوم کینسر کی تقریبات منانے کے ایک حصہ کے طور پر شری ماتا ویشنودیوی نارائنن سپر سپیشلٹی ہسپتال کی جانب سے اس جان لیوا بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے ایک زور دار عوامی بیداری مہم چلا رہاہے۔اس طبی ادارہ کی جانب سے ہیلتھ ٹاک کے علاوہ جموں کے وومن اور سانئیس کالجوں میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں500سے زائد طلباء نے شرکت کی ۔اس دوران اس مہلک بیماری سے بچائو کی تدابیر اور تشخیص ہونے پر ابتدائی علاج کے بارے میں عام لوگون کو ضروری معلومات فراہم کی گئی۔اس دوران عوام کو شراب نوشی اور دیگر منشیات کو ترک کرنے کی تاکید کی گئی اور زیادہ سے زیادہ سبزیوں اور میوئوں کے استعمال کی ضرورت پر زرور دیا گیا ۔دریں اثناعوام کو اس بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم جس کی قیادت ڈاکٹر سندیپ کول کررہے تھے جموں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔