کیندریہ ودیالیہ سنجواںنے یوم تاسیس منایا

 
 جموں//کیندریہ ودیالیہ سنجواں کی جانب سے اپنایوم تاسیس منایاگیا ۔اس موقعہ پر ادارہ کے طلباء نے منعقدہ مختلف پروگراموں بشمول بحث ومباحثہ ،گروپ سانگس وغیرہ میں حصہ لیا۔ شاہین اخترنے اس موقعہ پر کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن کے نشانہ جات اورعزائم پر روشنی ڈالی۔ تعلیمی سال 2016-17 کے دوران تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء کوانعامات سے نوازاگیا۔مقررین نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے اس تعلیمی ادارے کی حصولیابیوں اورمستقبل کے نشانہ جات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی اورکہاکہ یہ تعلیمی ادارہ بچوں کومعیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کودکی سرگرمیوں کوبھی بڑھاوادے رہاہے جوکہ بچوں کی ذہنی اورجسمانی نشوونماکے لئے لازمی ہے۔